Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلی فورنیا کے شہر ٹورنس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کیلی فورنیا کے شہر ٹورنس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
January 6, 2019
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ٹورنس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر میں واقع باؤلنگ سنٹر کے اندر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے سے قبل باؤلنگ سنٹر میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔ حکام کی جانب سے  شہریوں کو متاثرہ علاقے  سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔