Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ خطرناک صورت اختیار کر گئی

کیلی فورنیا کے جنگل  میں لگی آگ  خطرناک صورت اختیار کر گئی
July 29, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) کیلی فورنیا کے جنگل  میں لگی آگ  خطرناک صورت اختیار کر گئی۔ آگ کے باعث سترہ افراد لاپتہ ہو گئے۔ امریکا کے علاقے کیلی فورنیا کے جنگل   میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، ہولناک آگ کئی انسانی جا نیں بھی نگل گئی۔ تین فائر فائٹرز کی موت کرنے کے بعد آگ نے رہائشی علاقے کو لپیٹ میں لیا  اور درجنوں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا۔ آگ کے باعث 17 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ سترہ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ سے متاثرہ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔ بے قابو آگ کی وجہ سے یوسمائت نیشنل پارک کو بھی  تین اگست تک بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔