Wednesday, September 28, 2022

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر چاردن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر چاردن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کیلی فورنیا (92 نیوز) کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کی تباہیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے،  جنگلات میں لگی آگ سے 2  لاکھ امریکی بے گھر ہوگئے ہیں۔ آگ پر 4دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 80میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث آگ  مزید پھیل سکتی ہے ۔ اس وقت بھی آگ لاس اینجلس کی جانب بڑھ رہی رہے اور متعدد پوش علاقے اس آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں ۔

آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ بے گھرافراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔