Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ، ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ، ہلاکتوں کی تعداد  چھ ہو گئی
July 30, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد  چھ  تک جا پہنچی جبکہ سترہ لاپتہ ہیں ۔ اڑتالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ  آگ کی نذر ہو گیا۔ آگ کے باعث سیکڑوں تنصیبات اور لاکھوں ایکڑ درخت جلنے سے کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر ہوا کے آتشیں بگولے بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے  چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ ساڑھے تین ہزار فائر فائٹرز زمینی اور فضائی ذرائع سے آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔