کیلی فورنیا:فیول ٹینکرمیں لگی آگ پرقابوپالیاگیا,ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ٹریفک کی روانی متاثر

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیاکی اہم شاہراہ پرتیل لے جانے والے ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کے شعلے کئی میٹر بلند تھے اور دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹردورسے دیکھے جاسکتے تھے۔
اس دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سےشہریوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
فائربریگیڈحکام نے طویل جدوجہدکے بعد آگ پرقابوپالیا،تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔