Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلی فورنیا، ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہوم مرکز پر حملے کا 8 گھنٹے بعد ڈراپ سین

کیلی فورنیا، ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہوم مرکز پر حملے کا 8 گھنٹے بعد ڈراپ سین
March 10, 2018

کیلی فورنیا( 92 نیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے  اولڈ ہوم مرکز پر حملے کا  8  گھنٹے بعد  ڈراپ سین ہو گیا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مغوی نے 3یرغمالیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہاؤس مرکز میں  رائفل بردار شخص نے  گھس کر فائرنگ شروع کردی اور تین خواتین کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی بکتر بند گاڑیاں موقع پرپہنچیں اور علاقے کا محاصرہ کرلیا، پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں حملہ آور سمیت  4 افراد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ایک کمرے سے برآمد کی گئیں ۔

ہلاک ہونے والی خواتین اولڈ ہوم میں ملازمہ تھیں ،حملہ آور کی شناخت 36 سالہ البرٹ وانگ کے نام سے ہوئی ،ملزم سابق فوجی اہلکار اور  کئی دنوں سے ذہنی  تناؤ میں مبتلا تھا۔

اولڈہاؤس میں جنگ عظیم دوم اورگلف وار کے ایک ہزار عمررسیدہ فوجی رہتےہیں جبکہ مرکز میں ایک ہزار سیٹیزن اور معذور افراد بھی موجود ہیں۔