سان ڈیاگو (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت ڈرائیور نے خانہ بدوشوں پرگاڑی چڑھا دی، عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتار گاڑی نے بے گھر افراد کے خیمے کو اڑا کر رکھ دیا۔
افسوسناک واقعہ سٹی کالج کے قریب انڈر پاس میں پیش آیا، پولیس نے 71 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔