Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی بدترین آگ قرار

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی بدترین آگ قرار
August 8, 2018
کیلیفورنیا( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی آگ بن گئی،دو لاکھ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا آگ کا ذمہ دار غلط ماحولیاتی پالیسیوں کو قرار دےدیا ۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی بدترین آگ قراردے دیا گیا  ۔  آگ کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے ،آتشزدگی سے دو لاکھ تراسی ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ جبکہ 75 مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 14 ہزار ریسکیو اہلکار  کوششوں میں مصروف ہیں  جب کہ آگ بجھانے کیلئےہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیاجارہاہے ۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیاگیا ہےکہ آگ پر قابو پانے کیلئے ستمبر تک کا وقت بھی لگ سکتاہے  ، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ کا ذمہ دار کیلیفورنیا کی غلط ماحولیاتی پالسیوں کو قرار دے دیا ۔