کیلیفورنیا کے جنگلات سے شروع ہونیوالی آگ 65 جانیں نگل گئی

کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کے جنگلات سے شروع ہونیوالی آگ 65 جانیں نگل گئی۔ ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری ہے۔
کیلیفورنیا کیمپ کی جان لیوا آگ سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کرگئی۔ علاقے کا تقشہ بھی تبدیل ہو گیا۔ ایک لاکھ اکتالیس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ مکانات سمیت گیارہ ہزار سے زائد عمارتیں بھی تباہ ہو گئے۔
فائڑ فائٹرز کا عملہ دن رات آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 40 فیصد حصے کی آگ بھی بجھا دی گئی۔
دوسری جانب آگ کے نتیجے میں 631 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ادھر لاس اینجلس کاونٹی میں وولسکی کے جنگلات میں لگی آگ بھی تین جانیں نگل گئی۔ 98 ہزار سے زائد رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ 435 عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں تاہم 57 ہزار عمارتوں کو تاحال نقصان کا خطرہ ہے۔