Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلیفورنیا : ڈیم میں برفباری اور پانی کا راستہ رکنے سے سیلاب آگیا

کیلیفورنیا : ڈیم میں برفباری اور پانی کا راستہ رکنے سے سیلاب آگیا
February 1, 2016
نیواڈا(ویب ڈیسک)امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہےنیواڈا میں موجود ایک ڈیم میں برفباری اور پانی کا راستہ جمنے سے سیلاب آگیا جس سے ذرائع آمدورفت شدید متاثرہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاستوں کیلی فورنیا اور نیواڈا کے پہاڑی سلسلوں میں ایک بار پھر برفباری  کا سلسلہ شروع ہوگیا متاثرہ علاقوں میں موجود راستوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے  یہاں موجود دریائے یوبا اور ساؤتھ فارک کے علاقوں میں ڈیم کی وجہ سے سیلاب آگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب پانی نکلنے کا راستہ جمنے سے آیا اور اس سے آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ، ڈیم میں پانی کا  راستہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایمرجنسی سروسز ڈیم میں سے برف ہٹانے اور پانی کو راستہ دینے  میں مصروف ہیں۔