Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کیلیفورنیا میں طویل خشک سالی، آبپاشی کیلئے پانی کی ترسیل کم

کیلیفورنیا میں طویل خشک سالی، آبپاشی کیلئے پانی کی ترسیل کم
April 10, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پچھلے چار سال سے جاری خشک سالی کے پیش نظر لاس اینجلس کے میئر نے پانی بچانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ریاستی حکام نے جہاں خشک سالی سے نپٹنے کیلئے آبپاشی کے مقاصد کیلئے پانی کم کر دیا ہے تو دوسری طرف شہروں اور قصبات میں پانی کے استعمال کے قواعد سخت کر دیئے ہیں جس کا مقصد موسم گرما کی آمد سے پہلے پانی کا استعمال پچیس فیصد کم کرنا ہے۔ اس مہم میں لاس اینجلس کے مئر بھی پیش پیش ہیں اور انہوں نے کہا انہیں پانی کی قلت کا ادراک ہے۔ انہوں نے پانی بچانے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے ہیں۔ پچھلے تیس سال میں شہر کی آبادی دس لاکھ بڑھنے کے باوجود پانی کااستعمال نہیں بڑھا۔ انہوں نے کہا پانی کی بچت کیلئے تشہیری مہم شروع کی گئی ہے جبکہ ایسے پودے لگائے جا رہے ہیں جو پانی کم چوستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا خشک سالی سے اجتماعی کوششوں سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔