Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیلیفورنیا: معالج کی مدد سے خودکشی قانونی قرار، ریاستی کانگرس کی جانب سے بل کی منظوری

کیلیفورنیا: معالج کی مدد سے خودکشی قانونی قرار، ریاستی کانگرس کی جانب سے بل کی منظوری
October 6, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معالج کی مدد سے خودکشی قانونی قرار دیدی گئی ہے۔ کیلیفورنیا پانچویں امریکی ریاست ہے جہاں انتہائی بیمار افراد کو معالج کی مدد سے خودکشی کی اجازت دی گئی ہے۔ قانون کے تحت اگر دو ڈاکٹر اس بات پر متفق ہوں کہ کسی مریض کی زندگی چھے ماہ سے زیادہ نہیں اور وہ بیماری کی اذیت سے نجات کیلئے خودکشی کرنا چاہتا ہو تو داکٹر اس مریض کی زندگی ختم کرنے کیلئے ادویہ تجویز کر سکتا ہے لیکن ڈاکٹروں کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ مریض کی ذہنی حالت بالکل درست ہے اور وہ اپنے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کا اہل ہے۔ اس حوالے سے ریاستی کانگرس کی جانب سے بل کی منظوری دی گئی جو ریاستی گورنر جیری براؤن کے دستخطوں سے قانون بن گیا ہے۔ نیا قانون آئندہ سال جنوری سے نافذالعمل ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔