Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیلیفورنیا: ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کا مکان اور قریبی علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز

کیلیفورنیا: ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کا مکان اور قریبی علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز
July 19, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے مکان اور قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کو مشرقی موڈیسٹو کے رہائشی علاقے میں امداد کے لئے فون کال موصول ہوئی جب پولیس مکان پر پہنچی تو وہاں پانچ افراد کی لاشیں موجود تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موڈیسٹو پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فی الحال مرنے والوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جرم کا سنگین اور بہت بڑا واقعہ ہے۔ پولیس اہم معلومات کے حصول تک اس بارے میں تفصیلی بات نہیں کر سکتی۔