Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلفیورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، دو افراد ہلاک

کیلفیورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، دو افراد ہلاک
February 4, 2019
کیلیفورنیا( 92 نیوز) کیلفیورنیا کے شہر یوربہ لنڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ، طیارہ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹاطیارہ گھرپرجاگرا ، حادثےکےنتیجےمیں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ تاہم ان کی حالت سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ ابتدائی تفصیلات کےمطابق طیارہ گرنے کے باعث دو گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،تاہم ریسکیوکی بروقت کارروائی سےاس پر فوری قابوپالیاگیا ۔ حکام کاکہناہےکہ طیارےنےگرنےسےکچھ دیرقبل ہی Fullerton Municipal Airportسے پروازبھری تھی،حادثہ کیوں پیش آیا؟وجہ جاننےکیلئےتحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔