Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلب ڈریسل نے مائیکل فلپس کا ریکارڈ برابر کر دیا

کیلب ڈریسل نے مائیکل فلپس کا ریکارڈ برابر کر دیا
July 31, 2017

ہنگری(ویب ڈیسک)امریکی سوئمر کیلب ڈریسل نے ورلڈ چیمپئن شپ میں ساتواں گولڈ میڈل جیت کر مائیکل فلپس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری میں ہونےوالی سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں کیلب ڈریسل نے چار سو میٹر ریلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ ایک رات میں تین گولڈ میڈل جیتنےوالے پہلے سوئمر بننے کے اگلے روز ہی کیلب نے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی کیلب ریسل نے ورلڈ چیمپئن شپ میں سات گولڈ میڈل جیتنے کا مائیکل فلپ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ویمنز ایونٹ میں امریکا کی ہی للی کنگ نے پچاس میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں  انتیس اعشاریہ چار صفر سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔