Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیلبری فونٹ پاکستانی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا سکتا ہے،برطانوی اخبار

کیلبری فونٹ پاکستانی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا سکتا ہے،برطانوی اخبار
July 15, 2017

لندن(92نیوز)مائیکرو سافٹ سسٹم کا ایک رسم الخط نوازشریف کی حکومت کے خاتمے کی وجہ بن سکتا ہے،برطانوی اخبار نے پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کےمطابق ایسا شاید تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کوئی رسم الخط کسی منتخب حکومت کےخاتمےکی وجہ بن جائے۔جے آئی ٹی میں کیلیبری فونٹ کی کہانی نےمعروف برطانوی اخبارکوبھی قائل کرلیا۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی حکومت جانے والی ہے،ان کے خلاف کیلبری فونٹ میں لکھی گئی ڈیکلریشن اہم ترین شہادت ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ مریم نواز نے جو ٹرسٹی ہونے کے ثبوت دئیے،ان کی تاریخ فروری 2006ہے،جبکہ اس وقت تک ڈیکلریشن  میں استعمال ہونے والا کیلبری فونٹ مائیکروسافٹ نے عوامی استعمال کے لئے لانچ ہی نہیں کیا تھا۔ برطانوی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز کی طرف سے جے آئی ٹی میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن  کی فارنزک رپورٹ لندن میں ہوئی،جہاں انہوں نے اس کو غلط ثابت کیا۔کیلبری فونٹ کے بانی ڈی گروٹ نے اسے 2002 میں بنایا اور 2004  میں مایئکروسافٹ کو بھیجا گیا تھا تا کہ وہ اس کی ٹیسٹنگ کر سکیں۔جبکہ اسے عوامی استعمال کیلئے 2007 میں لانچ کیا گیا۔