کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار چھترمس اختتامی مراحل میں داخل

چترال( 92 نیوز) چترال میں کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوارچھترمس اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ۔
کیلاش کی تینوں وادیوں بمبوریت،رمبور اور بریر میں جشن کا سماں ہے، کیلاشی خواتین اور نوجوانوں کے روایتی رقص نے ماحول کو گرما دیا ۔
سالانہ تہوار کو دیکھنے غیر ملکی سیاح بھی وادی کیلاش پہنچے ہیں جب کہ فیسٹیول22 دسمبر کو اختتام پزیر ہوگا ۔