Tuesday, September 17, 2024

کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، کیسا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔ چین کو کمیونسٹ پارٹی کی 100سالہ سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔

پاک چین میڈیا روابط

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا، کرپشن کے خلاف چین کے اقدامات سے بہت متاثر ہوں، چین نے 700 ملین عوام کو غربت سے نکالا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا کے رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

دورہ چین

اُنہوں نے کہا، اگلے ایک دو ماہ میں اپنے چین کے دورے کا بھی منتظر ہوں، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔

مغربی جمہوریت

اُن کا کہنا تھا کہ، مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بہترین راستہ ہے، جس معاشرے میں احتساب اور میرٹ ہو وہ کامیاب ہوتا ہے۔ چین کیساتھ  تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی

عمران خان نے کہا، کمیونسٹ پارٹی کا تربیت کا نظام کسی بھی جمہوریت سے بہتر ہے، ہمارے معاشرے اور مغربی جمہوریت کے نظام میں تبدیلی بہت مشکل ہے، چین کے ساتھ تعلقات انتہائی گہرے اور قریبی ہیں۔

چین کیلئے خاص جذبات

وزیراعظم نے مزید کہا، پاک چین تعلقات حکومتی سطح پرنہیں، عوام کی سطح پر بھی ہیں، چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستانی عوام کے دل میں چین کیلئے خاص جذبات ہیں۔