Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کیریبین کانفرنس میں شرکت کے لیے باراک اوباما جمیکا پہنچ گئے

کیریبین کانفرنس میں شرکت کے لیے باراک اوباما جمیکا پہنچ گئے
April 9, 2015
جمیکا (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کیریبین کانفرنس میں شرکت کے لیے جمیکا پہنچ گئے ہیں۔ بتیس سال کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا جمیکا کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ کیریبین کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں کیریبین کمیونٹی کے پندرہ کے قریب ارکان شریک ہیں جس میں توانائی، سیکیورٹی اور تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سمٹ کے دوران باراک اوباما کیوبا کے صدر اول کاسترو سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ انیس سو بیاسی میں امریکی صدر رونالڈ ریگن کے دورہ کیریبین کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا بتیس سال کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔