Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیریبیئن لیگ میں شاندار کارکردگی پر کامران اکمل کو شاہ رخ کی مبارکباد

کیریبیئن لیگ میں شاندار کارکردگی پر کامران اکمل کو شاہ رخ کی مبارکباد
July 27, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ان دنوں قومی ٹیم کا تو حصہ نہیں لیکن کریبیئن لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے انہوں نے دھوم مچا دی ہے، سیمی فائنل کے بعد وہ فائنل میں بھی مین آف  دا میچ بنے، ٹیم کے  شیئرہولڈر  بالی ووڈ کنگ خان نے بھی ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق کریبیئن پریمیئر لیگ میں کامران اکمل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کا حصہ تھے، ان کی ٹیم نے بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کو بیس رنز سے شکست دی، کامران اکمل نے چھیالیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنائے ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلائی، کامران اکمل کے حصے میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی آیا۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کی جیت پر کامران اکمل کے لئے ٹویٹ کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے  لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ shahrukha