Sunday, September 8, 2024

کیریئر کی ابتدا میں ریما اور صائمہ نے پریشان کیا ، میرا

کیریئر کی ابتدا میں ریما اور صائمہ نے پریشان کیا ، میرا
September 16, 2019
اسلام آباد( نیٹ نیوز) اداکارہ میرا نے کہا ہے کیریئر کی ابتدا میں ریما اور صائمہ نے پریشان کیا تھا، اب فلم ’’باجی‘‘ میں مجھے بالآخر اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع مل گیا۔ فلم باجی کے ہدایت کار ثاقب ملک کے ساتھ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کیریئر کے ابتدا میں اداکارہ ریما اور صائمہ نے انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ انہوں نے مشکل وقت گزارا، میرا نے کہا میرے لیے اب صرف میرا کام اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  میری خواہش ہے ایسے کردار ادا کروں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جائے ، یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے کام کو اس وقت پسند کرتے ہیں جب آپ مرجاتے ہیں، اس وقت انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے انڈسٹری کے لیے کتنا کام کیا۔ ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کا نام باجی رکھنے کا فیصلہ انہوں نے کیا، فلم میں موجود مرکزی کردار عثمان خالد بٹ اس نام کو تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے ، اگر میرا اس فلم میں کام کرنے پر رضامند نہ ہوتیں تو وہ ریما، نرگس یا ریشم میں سے کسی کو کاسٹ نہیں کرتے بلکہ وہ باجی فلم بناتے ہی نہیں۔ واضح رہے فلم باجی کو کینیڈا کے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز سے نوازا گیا۔