Monday, November 28, 2022

کیرولین ووزنیاکی سٹٹگارٹ گراں پری اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں سمونہ ہیلپ کو سات پانچ، پانچ سات اور چھے دو سے شکست دی

کیرولین ووزنیاکی سٹٹگارٹ گراں پری اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں سمونہ ہیلپ کو سات پانچ، پانچ سات اور چھے دو سے شکست دی
جرمنی (ویب ڈیسک) کیرولین ووزنیاکی سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سمونہ ہیلپ کو شکست دی۔ سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل عالمی  نمبر پانچ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور سکینڈ سیڈ رومانیہ کی سمونہ ہیلپ کے درمیان ہوا جہاں ایک کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تین گھنٹے طویل مقابلے میں ووزنیاکی نے سمونہ کو سات پانچ، پانچ سات اور چھے دو سے شکست دی۔ دوسرا سیمی فائنل جرمنی کی انجلیک کیربر اور امریکا کی میڈیسن برینگل کے درمیان ہوا جس میں ایک آسان مقابلے کے بعد جرمن کھلاڑی نے فتح سمیٹی۔ انجلیک کیربر کی کامیابی کا سکور چھے تین اور چھے ایک رہا۔ سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل آج کیرولین ووزنیاکی اور انجلیک کیربر کے درمیان کھیلا جائے گا۔