Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیربئین پریمئیر لیگ ، گیل کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود ٹیم فتح سے ہمکنار نہ ہو پائی

کیربئین پریمئیر لیگ ، گیل کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود ٹیم فتح سے ہمکنار نہ ہو پائی
August 10, 2018
کیربئین (92 نیوز) کیربئین پریمئیر لیگ میں کرس گیل کا باؤلرز پر لاٹھی چارج ہوا۔ اسٹار بلے باز نے پینسٹھ گیندوں پر 86رنز کی اننگز کھیلی۔ گیل کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود بھی ٹیم فتح سے ہمکنار نہ ہو پائی۔ کرس گیل نے پینسٹھ گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ شہر ہ آفاق  بلے باز کی اننگز میں 5 چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ گیل الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 146 رنز بنائے۔ 147 رنز کے ہدف میں  گیانا ایمازون کے ہیٹمائر نے 79رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو چھ وکٹوں سے فتح دلوائی۔