Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیرالہ : ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو ڈنڈے مارمار کر موت کے گھاٹ اتاردیا

کیرالہ : ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو ڈنڈے مارمار کر موت کے گھاٹ اتاردیا
February 2, 2016
کیرالہ(ویب ڈیسک)تمام تر  تنقید  اور احتجاج کے باوجود بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم  کم نہیں  ہوسکا ہندو انتہا پسندوں نے  ایک  مسلمان نوجوان کو ڈنڈے مار مار کر ،موت کی گھاٹ اتار دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم کوئی نئی بات نہیں  یہاں رہنے والی عیسائی اور سکھ اقلیتوں کے علاوہ  نچلی ذات کے دلت بھی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج رہتے ہیں۔ بھارتی انتہا پسندوں نے ظلم کی  ایک اور  داستان رقم کرتے ہوئے   23سالہ مسلمان نوجوان کو ڈنڈے برسا برسا کر مار ڈالا  شبیر نامی  نوجوان کی  موت کے بعد بھی حملہ  آوروں نے تشدد جاری رکھا تمام مناظر کسی نے  کیمرہ میں محفوظ کرکےفیس بک پر اپ لوڈ کردئیے جسے ہزاروں  افراد نے دیکھا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ میں پیش آنے والے اس انسانیت سوز واقعے پر پولیس نے اب تک  کوئی کارروائی کی نہ ہی سرکار کا ضمیر جاگابھارتی میڈیا کے مطابق یہ مسلمان نوجوان ایک ایسے ہی ظلم کا عینی شاہد تھا جس کی سزا اسے موت کی صورت میں دی گئی۔