Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپائے روم کی روسی آرتھو ڈاکس چرچ کے پیشوا سے ملاقات

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپائے روم کی روسی آرتھو ڈاکس چرچ کے پیشوا سے ملاقات
February 13, 2016
کیوبا (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپائے روم نے ہوانا میں روسی آرتھو ڈاکس چرچ کے پیشوا سے ملاقات کی۔ صدیوں سے حریف مسیحی فرقوں کے سربراہوں میں یہ پہلی ملاقات تھی۔ ایک ہزار سال پہلے رومن کیتھولک چرچ سے اختلاف کی بنا پر الگ ہو جانے والے فرقے کے کسی سربراہ کی پاپائے روم سے پہلی ملاقات ہے۔ پوپ فرانسس کیوبا پہنچتے ہی روسی آرتھوڈاکس چرچ کے پیشوا سے ملے۔ اس موقع پر پوپ فرانسس نے سفید لباس اور ٹوپی پہن رکھی تھی جبکہ کیرل نے سیاہ رنگ کا جبہ اور سر پر گبند نما سفید کلاہ پہن رکھی تھی۔ دونوں مسیحی رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پوپ کیوبا میں تین گھنٹے قیام کے بعد میکسیکو روانہ ہو گئے۔