Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیبل کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلئے جدوجہد کرینگے: فیڈریشن

کیبل کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلئے جدوجہد کرینگے: فیڈریشن
August 15, 2016
لاہور(92نیوز)کیبل آپریٹرفیڈریشن نے اپنے عبوری عہدیداروں کااعلان کردیا رہنماؤں کاکہناہے کہ کیبل کو انڈسری کادرجہ دلانے کے لیے جدوجہدکریں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کےمقامی ہوٹل میں کیبل آپریٹرزفیڈریشن کا کنونشن ہوا جس میں پاکستان بھر سے کیبل آپریٹرز نے شرکت کی ۔ فیڈریشن کے عبوری چیئرمین عمران حیدر عابدی کاکہناہے کہ بیس سال سے مشکلات کاشکار ہیں، وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈسڑی کادرجہ دیاجائے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری  شیخ اعجاز کا کہنا تھا کہ  کہ وہ کسی کے خلاف نہیں ،اپنے حقوق کے لیے متحد ہوئے ہیں۔کنونشن میں چاروں صوبوں سے کیبل آپریٹرز نے شرکت کی اور فیڈریشن کے انتخابات کےلیے 25دسمبر کی تاریخ کااعلان کیا۔