Saturday, September 21, 2024

کیا ہندو گوشت نہیں کھاتے ؟ لالو پرساد کے بیان پر مودی سرکار کے پر جل گئے

کیا ہندو گوشت نہیں کھاتے ؟ لالو پرساد کے بیان پر مودی سرکار کے پر جل گئے
October 5, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) گائے کے گوشت سے متعلق بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادو کے بیان نے مودی سرکار اور بی جے پی کے رہنماوں کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گائے کا گوشت کھانے کے الزام پر ایک مسلمان کی جان لے لی گئی مگر مودی حکومت نے کوئی بیان تک جاری نہ کیا لیکن گائے کے گوشت سے متعلق لالو پرساد کے سوال پر بی جے پی رہنما آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ لالو پرساد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہندو گائے کا گوشت نہیں کھاتے؟ اپنے آپ کو ہندو کہنے والے بھی تو گائے کا گوشت کھا رہے ہیں۔ جو بھارتی بیرون ممالک جاتے ہیں وہ گائے کا گوشت کھا رہے ہیں کہ نہیں؟ جو گوشت کھاتے ہیں ان کے لئے گائے اور بکرے کے گوشت میں کیا فرق ہے؟ بی جے پی کے رہنماوں نے لالو پرساد کے اس بیان کو بنیاد بنا کر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اسے ہندوو¿ں کو بدنام کرنے والا بیان قرار دیا۔ ایک اور مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈھ نے اس بیان کو ہندووں کے عقیدے پر حملہ قرار دیا ہے۔ لالو پرساد نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تووہ برامان گئی۔