Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیا لیڈر ایسے ہوتے جو وقت آنے پر ووٹ بیچ دیتے ہیں ، مریم نواز

کیا لیڈر ایسے ہوتے جو وقت آنے پر ووٹ بیچ دیتے ہیں ، مریم نواز
March 10, 2018

بہاولپور (92 نیوز) مریم نواز نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو وقت آنے اپنے ووٹ اور قوم کا سودا کر دیں؟ ۔ بہاولپور کے لوگو آپکو فخر ہونا چاہیئے آپکا لیڈر نا بکتا ہے نا ہی بیچتا ہے ۔
بہاولپور میں مریم نواز نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف آپ کے ووٹ، عوامی نمائندوں اور جنونیت کی عزت کے لئے آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، ووٹ پر یقین رکھنے والوں کے خلاف سازش ہوئی ہے، نواز شریف کسی دباؤ میں نہیں آرہا آپ کے حق کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اراکین کی بولیاں لگنے کا شور مچایا، عمران خان نے خوامخواہ زرداری کے سینٹ اراکین کو خریدا، انکی دشمنی ن لیگ سے اور زرداری کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ۔
مریم نواز نے کہا کہ کہا جارہا تھا میرے ارکان جیت گئے ہیں ، ہارس ٹریڈنگ ہوئی، ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، جسکی اپنی آفشور کمپنی نکلی وہ بار بار عدالت میں جھوٹ بولتا رہا، جس کے بنی گالہ کے گھر کے کاغذات جعلی نکلے 2000 میں اس علاقے میں کمپیوٹر ہی نہیں تھا، کیا عدالت سے جھوٹ بولنے اور دھوکا دینے پر آرٹیکل 62 لگتا ہے یا نہیں لگتا ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹ سے آنے والے نمائندوں کی سینٹ الیکشن میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں، عوام کے نعروں کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص ہر ہفتہ برطانیہ آتا جاتا ہے، ملک میں واپس آ کر جلاؤ گھیراؤ کی کالیں کرتا ہے اسکی دوہری شہریت پر کوئی بات نہیں کرتا، 2018 میں جو پاکستان اور جمہوریت کی بقا چاہتا ہے میں اسے یہ پیغام دیتی ہوں کہ آئے اور ن لیگ کے قافلے میں شامل ہو جائے ۔
ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اس لئے نکالا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، ہمارے اگلے 70 سال پچھلے 70 سالوں سے بہتر ہونے چاہیں، عوام وعدہ کریں کہ آئندہ اپنا ووٹ پاوں تلے روندنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔


بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کہتے ہیں نواز شریف کو ساری زندگی کے لئے نا اہل کریں، کیا آپ کو منظور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے موٹر وے پر کام نہیں کیا، ہم نے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائیں، موٹر وے بنائی، ہم نے کاشتکاروں کو سہولیات دیں، مہنگائی کی کمر توڑدی، سستی کھادیں اور بجلی فراہم کی ۔ میں شہباز شریف سے جا کر بات کروں گا کہ بہاولپور میں بھی میٹرو ہونی چاہیے ۔
نواز شریف نے کہا وہ وعدہ نہیں کرتا جو وہ پورا نہ کروں، ہم اپنے ووٹ کی عزت کروائیں گے، سالوں سے جو ظلم ہو رہا ہے اسکا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں، میں جا کر شہباز شریف کو کہوں گا کہ بہاولپور نے مجھے خرید لیا ہے ۔