Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیا جان سینا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ ریسلنگ کے دیوانے پریشان

کیا جان سینا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ ریسلنگ کے دیوانے پریشان
September 28, 2018
نیو یارک (92 نیوز) معروف ریسلر جان سینا نے مداحوں کو پریشان کر دیا ۔ کیا جان سینا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ اسٹار ریسلرز کی ٹویٹ کے بعد ریسلنگ لورز سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ شہر ہ آفاق ریسلر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا ،جب بھی کچھ کرنے جاؤں تو اسے پوری محبت سے کرو،کل کو جب آپ اس چیز کو یاد کرو تو آپکو خود پر فخر کرو۔ جان سینا آخری بار  اپریل میں ہونے والی رائل رومبل میں ایکشن میں نظر آئے ،ٹرپل ایچ کے خلاف ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ 41 سالہ ریسلر نے ہالی ووڈ میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے اور معروف اداکار دی راک کے نقش قدم پر  چل دیے. 16 بار کے ورلڈ چیمپئن فلمی مصروفیات کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ایونٹس میں حصہ نہیں لے پار ہے۔ جان سینا نے 2003 میں کیرئیرکا آغاز کیا ،2220 میچز میں ایکشن میں دکھائی دیے،1744 میں کامیاب ہوئے اور 421 میں شکست کھائی۔