Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کہیں کوئی گڑبڑ نہیں ، نتائج روکنے کی بات درست نہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن

کہیں کوئی گڑبڑ نہیں ، نتائج روکنے کی بات درست نہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن
July 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے  انتخابی عمل میں بے ضابطگی کے تمام الزامات کی تردید کر دی ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ کوئی گڑبڑھ نہیں ، بتایا جائے کس پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 نہیں دیا گیا، ایکشن لیں گے ۔نتائج روکنے کی بات درست نہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن پر رزلٹ نہیں دیا گیا ، ہمیں بتایا جائے، ہم تدارک کرینگے، کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سے بھی چیک کیا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھ اکہ ہمیں شکایات مل رہی ہیں، جہاں جن جماعتوں کو شکست کا سامنا ہے ان کے پولنگ ایجنٹس بغیر رزلٹ لئے جا رہے ہیں ، ہمارے پاس فارم 45 کو کوئی کمی نہیں ہے ۔