Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر

کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر
August 22, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس گیمز کی رونقیں ختم ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں ہر طرف رنگ و نور کی برسات برس گئی۔ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس پندرہ روز تک دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا جس میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان شاندار مقابلے ہوئے۔ کئی ایتھلیٹس نے جاندار کھیل پیش کیا اور ناقابل فراموش ریکارڈز اپنے نام کیے۔ ریو اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس نے آسمان پر ہر طرف رنگ بکھیر دیے۔ تقریب کے دوران ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ممالک کے ایتھلیٹس نے اپنے ملک کے جھنڈے اٹھا کر پریڈ کی اور حاضرین سے داد وصول کی۔ ریو اولمپکس میں دو سو سات ممالک کے گیارہ ہزار پانچ سو چوالیس ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر دوہزار ایک سو دو تمغے کامیاب ایتھلیٹس کے حصے میں آئے۔ اگلا اولمپکس میلہ دو ہزار بیس میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں سجے گا۔