Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھٹمنڈو میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف گامزن،دربار چوک کا بازار کھل گیا، دکاندار کاروبار سے پریشان

کھٹمنڈو میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف گامزن،دربار چوک کا بازار کھل گیا، دکاندار کاروبار سے پریشان
May 3, 2015
کھٹمنڈو(ویب ڈیسک)کھٹمنڈو میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف لوٹ رہی ہےدربار چوک میں کئی دکانیں کھل گئیں،جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھاہواہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہولناک زلزلے کو آٹھ روز گزر گئے ، لیکن جانی نقصان اور تباہی کی نئی تاریخ رقم کر گیا، سوگ میں ڈوبی نیپالی قوم آفٹر شاکس کے خوف سے ہی نہیں نکل پا رہی، ایسے میں کھٹمنڈو میں دربار چوک کے دکانداروں نے ہمت دکھائی اور دکانیں کھول لیں، لیکن دکھ اور اداسی ان کے چہروں پر عیاں تھی۔ دربار چوک کے بازار میں چند ایک غیر ملکی سیاح بھی خریداری کرتے دکھائی دئیے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی تک خوف کا شکار ہیں، اور آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تھما نہیں۔ ان کا کاروبار غیرملکی سیاحوں سے منسلک ہے ، اس لیے کاروبار کو ٹھیک ہوتے کئی ماہ لگیں گے۔ nepal2 nepal
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔