Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھٹمنڈو: منہدم عمارت سے پانچ روز بعد خاتون سمیت 3افراد کوزندہ نکال لیا گیا، سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے میں چھے لاکھ کے قریب مکان تباہ ہوئے

کھٹمنڈو: منہدم عمارت سے پانچ روز بعد خاتون سمیت 3افراد کوزندہ نکال لیا گیا، سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے میں چھے لاکھ کے قریب مکان تباہ ہوئے
May 1, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال میں تباہ کن زلزلے کے پانچویں روز امدادی کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ کرشنا دیوی نامی خاتون زلزلے کے وقت کھٹمنڈو کے ایک ہاسٹل میں کام میں مصروف تھی۔ ہاسٹل کی عمارت منہدم ہونے پر کرشنا تین افراد کے ساتھ پانچ روز تک ملبے تلے دبی رہی، ہاسٹل مالک کی بیٹی کی نشاندہی پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم پانچ روز تک خوراک نہ ملنے پر ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے چھ لاکھ کے قریب مکانات تباہ، پانچ ہزارسے زائد افراد ہلاک اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔