Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کھوئی ہوئی بینائی واپس لانے کیلئے آنکھ کی پیوندکاری کا تجربہ

کھوئی ہوئی بینائی واپس لانے کیلئے آنکھ کی پیوندکاری کا تجربہ
October 4, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں طب سے وابستہ سائنسدان کھوئی ہوئی بینائی واپس لانے کے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں برطانوی ڈاکٹروں نے بصارت کی بحالی کے لیے پہلی مرتبہ انسانی ایمبریونک سٹیم سیل کی پیوندکاری کا تجربہ کیا ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے ایک 60 سالہ خاتون کا آپریشن کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں آنکھوں کے پردے (ریٹینا) کے عقب میں مخصوص خلیوں کی پیوندکاری کی جاتی ہے۔ سٹیم سیل کے ذریعے نابینا پن کے علاج کے لیے دس سال قبل ”لندن پراجیکٹ“ شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد بڑھتی عمر کے باعث ہونے والی بیماری میکیو لرڈی جنریشن (اے ایم ڈی) کا علاج دریافت کرنا تھا جس میں مریض کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران دس ایسے مریضوں کا آپریشن کیا جائے گا جنہیں ویٹ اے ایم ڈی کی شکایت ہے اور وہ آنکھ کی شریانوں میں خرابی کے باعث نابینا پن کا شکار ہیں۔ اس علاج کے مثبت اور منفی اثرات جاننے کے لیے انہیں ایک سال تک زیر معائنہ رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلا آپریشن ایک خاتون مریضہ پر کیا گیا جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تاحال بینائی کی بحالی اور اس کے برقرار رہنے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس طریقہ علاج میں سٹیم سیل کی مدد سے ریٹینل پگمنٹ ایپی تھیلیم کی تہہ بنائی جاتی ہے۔ یہ تہہ میکیولا (آنکھ کا وہ حصہ جس کے ذریعے ہم دیکھتے ہیں) میں اخذہ نور کو تقویت دینے کا کام کرتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔