Saturday, July 27, 2024

کھمبیاں ڈیمنشیا اور الزائمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: طبی ماہرین

کھمبیاں ڈیمنشیا اور الزائمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: طبی ماہرین
January 31, 2017

کوالالمپور (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ کھمبیاں بڑھاپے میں لاحق ہونے والی دماغی بیماری ڈیمنشیا اور الزائمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ جریدہ ’’میڈیسن فوڈ‘‘ میں شائع تحقیق کے مطابق کھمبیاں انسانی دماغ کو مختلف امراض کا شکار ہونے سے روکتی ہیں جن میں الزائمر اور نسیان (ڈیمنشیا) سرفہرست ہیں۔

یونیورسٹی آف ملایا کے ماہرین نے کھائی جانے والی کھمبیوں میں حیاتیاتی اجزاء کا جائزہ لیا جو ناصرف دماغ کی حفاظت کرتی ہیں بلکہ ذہنی کارکردگی بھی بڑھاتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھمبیوں میں پائے جانے والے کئی اہم اجزاء دماغی اعصاب کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور دماغ میں زہریلا مواد بننے سے روکتے ہیں جو سوزش اور دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔