Saturday, October 1, 2022

کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیسے گی : ہیڈکوچ

کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیسے گی : ہیڈکوچ
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اپنے ہی کھلاڑیوں سے تنگ آ گئے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے بڑے کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی ٹوینٹی میں وائٹ واش نے کوچ کا پارہ ہائی کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وقار یونس نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی کلاس لے لی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑی ایسے رن آوٹ ہو جاتے ہیں جیسے سکول کے بچے ہوں، انہیں بڑے میچوں میں دباو¿ کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کی کارکردگی بہت ناقص رہی، اس کی ذمہ داری صرف کرکٹرز، کوچنگ سٹاف اور سلیکٹرز میں سے کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ سب کو اپنی ذمہ داری کو احساس ہونا چاہئے۔ وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے، اس سے قبل سب کو مل کر ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لئے کام کرنا ہو گا۔