Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کھانے کا بل مانگنے پر ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کی ہوٹل مالک  کو دھمکیاں

کھانے کا بل مانگنے پر ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کی ہوٹل مالک  کو دھمکیاں
September 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں عوام کا تحفظ کرنے والے ہی دشمن بن گئے ، سہراب گوٹھ کامفت خورڈی ایس پی کئی ماہ تک ہوٹل سےمفت چائے اورکھاناکھاتارہا ، پیسے مانگے تو دھمکیوں پر اترا آیا۔ طاقت کا نشہ، وردی کا رعب  چھاڑتا کراچی پولیس کا ڈی ایس پی مفت خور نکلا ، کئی ماہ کھابے اُڑائے ، چائے کی محفلیں بھی چلتی رہیں  مگر جب پیسے دینے کا موقع آیا تو ۔ڈی ایس پی خالد ٹیپو نے مقامی ہوٹل کے مالک کو نہ صرف آنکھیں دکھانا شروع کردیں بلکہ    دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کرنے کی دھمکیاں  بھی دے ڈالیں۔ سہراب گوٹھ میں ہوٹل کے ملازم نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس  پی خالدٹیپو نے کئی ماہ تک ادھار چائے پی اور کھانا کھایا اور 42 ہزار روپے کا بل مانگنے پر آستینیں چڑھا لیں ۔ دوسری طرف ڈی ایس پی خالد ٹیپو نے بل کے پیسے مانگنے والے ہوٹل ملازم کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا ۔