Tuesday, November 28, 2023

کھانے سے قبل 2گلاس پانی پینا موٹاپا کم کرنے کا سادہ اور مفیدترین حل ہے: ماہرین صحت

کھانے سے قبل 2گلاس پانی پینا موٹاپا کم کرنے کا سادہ اور مفیدترین حل ہے: ماہرین صحت
August 27, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برمنگھم یونیورسٹی کے محققین نے ایک سائنسی تجزیہ سے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین نے مزید کہا ہے کہ کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے اور کھانے سے پہلے پانی پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے چاہتے ہوئے بھی زیادہ کھانا نہیں کھایا جاسکتا۔ تحقیق میں شامل موٹے افراد جنہوں نے کھانے سے آدھ گھنٹے قبل دو گلاس پانی پیا تھا انہوں نے 12 ہفتوں کے دوران اوسطاً 4.3 کلو گرام وزن گھٹا لیا۔ سائنسدانوں کے مطابق وزن کم کرنے کا یہ انتہائی سادہ اور مفیدترین حل ہے۔ یہ تحقیق ”جرنل اوبیسٹی“ میں شائع ہوئی ہے۔ محققین نے تجربے کے شرکاءکو سادہ پانی پینے کی ہدایت کی تھی جبکہ سوڈا اور میٹھے مشروبات پینے کی اجازت نہیں دی۔