کھاریاں : ٹریفک حادثہ میں باپ تین بیٹوں سمیت جاں بحق

کھاریاں (92نیوز) کھاریاں میں الم ناک ٹریک حادثہ میں باپ تین بیٹوں سمیت زندگی کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کھاریاں میں ایک اور خاندان ٹرک ڈرائیور کی لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گیا ، موٹرسائیکل سوار باپ ٹرک کی ٹکر سے اپنے تین بیٹوں کی ساتھ جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں ہیں ۔