Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کڈنی ہل ریفرنس ، ملزموں پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کڈنی ہل ریفرنس ، ملزموں پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کڈنی ہل ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزموں پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کی۔ جج محمد بشیر نے کہا نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا تھا، کہاں ہے ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت اسی ریفرنس پر ٹرائل چلائے۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت فرد جرم کیلئے رکھ لیتے ہیں، تمام ملزمان پر فرد جرم 16 مارچ کو عائد کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نامی ٹرانزیکشن کا الزام غلط ہے، میرے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق انتخابات کرائے، صادق سنجرانی سے اچھے تعلقات ہیں۔