Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن ،ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے

کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن ،ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے
January 13, 2019
کشمور ( 92 نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس نے دبنگ انداز اپناتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیئے  ، ٹینک اور بکتربند گاڑیوں سے لیس پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز نے کئی کلو میٹر ایریا کلیئر کردیا۔ کندھ کوٹ کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس ایکشن میں آئی اور  ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ  کرتے ہوئے  6 مشتبہ افراد کو  دھر لیا۔ ڈاکو گل بیگ جاگیرانی  اور ساتھیوں کیخلاف  پولیس اور کمانڈوز نے آپریشن میں  ٹینک اور بکتربند گاڑیاں استعمال کیں ، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں   نے جدید اسلحے سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ایس ایس پی کشمور اسد رضا کے مطابق تین سو پولیس اہلکار اور ایکسو کمانڈوز آپریشن میں  حصہ لے رہے ہیں، ڈاکوؤں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔