Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کچی آبادیوں کے قیام میں ملوث سی ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ

کچی آبادیوں کے قیام میں ملوث سی ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ
October 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچی بستیوں کے قیام میں ملوث سی ڈی اے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ،دو سابق چئیرمینوں ، افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کچی بستیوں اور انکے قیام میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی  کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔انکوائری آفیسر حسین اصغر نے سی ڈی اے کے دو سابق چئیرمینز اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات  شروع کردی ہیں، انکوائری آفیسر حسین اصغر نے 92 نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ  ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو بے نقاب کروں گا۔ بنی گالہ اور فارم ہاؤسز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  سی ڈی اے نے اب تک صرف 50 میں سے 10 کچی آبادیوں کی معلومات فراہم کی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔