Sunday, September 25, 2022

  کچی آبادی مسمار کرنے کے خلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر

   کچی آبادی مسمار کرنے کے خلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کی کچی بستیوں کے رہائشیوں نے آئی الیون سے بے دخل کئے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کچی بستی کے مکینوں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہریوں کو رہائش فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کچی بستی کے رہائیشیوں کو بے دخل کر نا آئین کے آرٹیکل 9،10اور 25کی خلاف ورزی ہے  درخواست میں وفاق ،وزارت قانون ،سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ کچی بستی کے مکینوں کی جانب سے درخواست بلال منٹو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔