کچی آبادیوں کے قیام میں ملوث سی ڈی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچی بستیوں کے قیام میں ملوث سی ڈی اے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ،دو سابق چئیرمینوں ، افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کچی بستیوں اور انکے قیام میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔انکوائری آفیسر حسین اصغر نے سی ڈی اے کے دو سابق چئیرمینز اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، انکوائری آفیسر حسین اصغر نے 92 نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو بے نقاب کروں گا۔
بنی گالہ اور فارم ہاؤسز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے اب تک صرف 50 میں سے 10 کچی آبادیوں کی معلومات فراہم کی ہیں۔