Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کچھ لوگ نہیں چاہتے کرکٹ کے معاملات ٹھیک ہوں: وقار یونس

کچھ لوگ نہیں چاہتے کرکٹ کے معاملات ٹھیک ہوں: وقار یونس
March 30, 2016
لاہور (92نیوز) پی سی بی کو دی جانے والی رپور ٹ لیک ہونے پر ہیڈ کوچ وقاریونس سیخ پا ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے انہوں نے رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو ان کے گھر جا کر دی پھر لیک کیسے ہو گئی۔ کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے۔ بورڈ میں جتنی سیاست ہے اتنی تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں۔ ہر بندہ ٹی وی پر آکر دکانداری چمکا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کسی میں حوصلہ نہیں کہ سامنے بیٹھ کر بات کر سکے۔ کوشش کر رہا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں لیکن اندر کی چیزیں بہت خراب ہیں۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کرکٹ کے معاملات ٹھیک ہوں۔ وقار یونس نے کہا کہ انہیں اپنی نوکری کی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ کی فکر ہے۔ کرکٹ تباہ ہو رہی ہے مگر یہاں کسی کو خیال نہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے والد کی طرح ہیں‘ ان سے بہت سے معاملات پر بات ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرا فیصلہ کیا کرنا ہے میرا فیصلہ اللہ کرے گا۔