کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں ، نواز شریف
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں، ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آ جاتے ہیں،
احتساب عدالت میں صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا آج آپ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ سابق وزیراعظم بولے زندگی اتار چڑھاؤ کا نام ہے۔ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے جس کا تکیہ اللہ پر ہو اسے اللہ خوش رکھتا ہے۔
الیکشن ملتوی ہونے پر احتجاج کے سوال کی باری آئی تو نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو آگے کر دیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کےلیے خطرہ ہیں۔ حکومت نے 5 سال پورے کیے یہ بڑی بات ہے لیکن نوازشریف کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔
چوہدری نثار علی خان کی جانب سے شہباز شریف کے بیان پرردعمل کا سوال آیا تو نوازشریف نے کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آرہے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔