Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کچھ لوگوں کے پاس منجن ختم ہوگیا : فاروق ستار

کچھ لوگوں کے پاس منجن ختم ہوگیا : فاروق ستار
March 30, 2016
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے پاس اب منجن ختم ہو گیا ہے یونیورسٹی کے طلبا ان کو نیا منجن بنا کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ کر کٹ ٹورنا منٹ کے مہمان خصوصی   ڈاکٹر فاروق ستار تھے سخت گرمی میں جب فاروق ستار دلکش انداز میں  سیاست اور کھیل پر تبصرہ کیا تو کوئی بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ بولے کراچی یونیورسٹی کے طلبا محنت کریں اور فارمیسی والوں کو تو منجن بنانے کا مشورہ دے ڈالا۔ دوسری طرف کر کٹ ٹیم کی بری پر فارمنس پر بولے کہ جب شاہد آفریدی ریٹائیر منٹ نہیں لے رہے تو ہم کیوں ریٹائیر ہوں کر کٹ ٹیم نے اگر قبلہ درست نہیں کیا تو ان کو مئیر کراچی وسیم اختر کے سپرد کر دیں گے۔ اس کے بعد فاروق ستار ایکشن میں نظر آئے بال سنبھالی اور دکھائے اپنی گگلی کے کمالات غرض فاروق ستار کی نرم گرم باتوں سے موسم کی شدت کافی کم ہو گئی۔