Wednesday, September 28, 2022

کچھ قوتیں دہشتگردوں کی سرپرستی کرکے ہمارے صبر کاامتحان لے رہی ہیں : فاروق ستار

کچھ قوتیں دہشتگردوں کی سرپرستی کرکے ہمارے صبر کاامتحان لے رہی ہیں : فاروق ستار
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کاکہناہےکہ کچھ  قوتیں دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے ہمارےصبرکاامتحان لےرہی ہیں، کارکنوں اور ہمدردوں کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا  جارہا ہے۔ کراچی میں نائن زیرو پر پریس کانفرنس کےدوران ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کاکہنا ہےکہ جمعرات کوایک اور کارکن اورہمدردچھین لیا گیا،ملیر میں کارکن عاصم حسین اور ہمدرد امیر حیدر کوقتل کردیاگیا،ایک ہفتہ قبل ملیرسعودآباد میں بھی کارکن فہدذکی کوقتل کیاگیا،انہوں نےکہا کہ ایم کیوایم کارکنوں کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کچھ قوتیں دہشت گردوں کی سرپرستی کرکےہمارے صبر کا امتحان لےرہی ہیں۔