Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کچھ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں !!! سراج الحق کی اٹک میں شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت

کچھ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں !!! سراج الحق کی اٹک میں شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت
August 19, 2015
اٹک (92نیوز) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ عوامی نمائندوں کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد حالات میں کافی بہتری آئی ہے ۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی اٹک میں شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کےلئے پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرمسلسل حالات خراب کر رہے ہیں، عوامی نمائندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے جس پر تاجر برادری اور عوام کافی مطمئن نظر آتے ہیں۔ آپریشن کے نتیجے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مایوس ہونے کی بجائے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، قوم کو دہشت گردوں سے ضرور نجات ملے گی۔