Tuesday, April 30, 2024

کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، شیخ رشید

کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، شیخ رشید
April 4, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، ٹائیگر فورس کے پا س پیسے اور اختیارات نہیں صرف خدمت کا جذبہ ہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد 20 ٹرینیں چلائیں گے، ٹرینوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ چلائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے آپریشن شروع کریں گے، انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سراہا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، مخالفین لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، اگر ہم مسافروں کو گھر نہ بھجواتے تو آج لوگ تڑپ رہے ہوتے۔ وزیر ریلوے نے کہا غریب عوام کے اکاؤنٹس میں دو سے تین روز میں امدادی پیسہ جانا شروع جائے گا، وزیر اعظم سے اقلیتوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج کی اپیل کر رہے ہیں۔